اب گاؤں چمکیں گے پروگرام‘حاکم خان کا صفائی کا جائزہ
بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ صحت و صفائی کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی جاری مہم اب گاؤں چمکیں گے کے تحت تحصیل بھر میں صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے ۔۔
اور شہروں کے علاوہ دیہات میں بھی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے نواحی قصبات خان محمد والا نمطاس جھمٹ رانجھیانوالا اور علی پور سیداں میں ہونے والے صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور گلیوں نالیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گندگی کے پڑے ڈھیروں کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ان کے ہمراہ چیف افیسر بلدیہ میاں انیس عباس اور دیگر عملہ بھی تھا اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے انٹرچینج بھیرہ پر بھی صفائی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ کی صفائی نہ ہوئی ہو تو عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا عوام کا فرض ہے کہ کسی بھی مقام پر نالیوں کی عدم صفائی اور گندگی کے ڈھیر دیکھیں تو انہیں براہ راست لوکیشن اور علاقے کا نام سینڈ کریں فورا علاقہ کو صاف کرایا جائے گا