نان ، روٹی سمیت اشیا خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

نان  ،  روٹی  سمیت  اشیا   خورونوش  کی  نئی  قیمتیں  مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کر دیانوٹیفکیشن کے ۔۔۔

مطابق چاول سپر بناسمتی نیا 290 روپے کلو، چاول بناسمتی پرانا 325 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 205 روپے کلو اور باریک 190روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 480 روپے فی کلو، دال مسور موٹی 295روپے ، مونگ دال دھلی ہوئی 235روپے فی کل، چنا سفید باریک 320روپے ، چنے کالے موٹے 190 روپے فی کلو، بیسن دو سو روپے فی کلو، چھوٹا گوشت 14سو روپے فی کلو، بڑا گوشت 7 سو روپے فی کلو،روٹی سو گرام 12روپے ، نان 120گرام 15 روپے ،دودھ 140 روپے لٹر اور دہی کی قیمت150 روپے فی کلو کی گئی ہے ۔ آٹا او رچینی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دستیاب ہو گااس ضمن میں اے ڈی سی جی نے کہا کہ تاجر مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ریٹ لسٹوں کو دکانوں پر نمایاں جگہوں پر لگائیں، ڈالر کی قیمت میں کمی کا ریلیف صارفین تک ہر صورت پہنچایا جائیگا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھی متذکرہ اشیاء کی قیمتوں کا تعین کیا گیا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں