بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ‘ملک امیر حیدر سنگھا
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) استحکام پاکستان پارٹی سرگودھا ڈویزن کے جنرل سیکرٹری ملک امیر حیدر سنگھا نے اپنے ڈیرہ خوشاب پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بھارت کی جانب سے قتل بہت بڑا واقعہ ہے جس کے بعد بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔
کشمیر میں بھی بھارت کی ریاست گردی کو فوری روکنے کے لیے عالمی قوتوں کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور یہ بھی ماننا ہوگا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معصوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کر کے انہیں انصاف دلانا ہوگا اور بھارت کو اپنی افواج کو کشمیر سے نکالنا ہوگا تاکہ خطہ کو سنجیدہ اقدامات کے ذریعے امن کی طرف راغب کیا جا سکے ۔آئی پی پی کے ڈویزنل جنرل سیکرٹری ملک امیر حیدر سنگھا نے مزید کہا کہ بھارت کے فاشسٹ ایجنڈا کو اجاگر کرنے کی اہم ضرورت ہے ۔ بھارت نہ صرف پاکستان اور کشمیر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی دہشت گردانہ کاروائیاں کر رہا ہے جو انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دینا ہوگا۔
ملک امیر حیدر سنگھا