پسماندہ علاقوں میں پوسٹل سروسز کی فراہمی کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ

پسماندہ علاقوں میں پوسٹل سروسز کی  فراہمی کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)محکمہ ڈاک کی غلط پالیسیوں کے باعث ضلع خوشاب کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں پوسٹل سروسز کی فراہمی کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ماضی میں دور اقتادہ دیہی علاقوں میں ڈاک کی بر وقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے درجنوں برانچ پوسٹ آفس بنا کر وہاں اعزازی انچارج پوسٹ ماسٹرز اور پوسٹل رنرز تعینات کئے تھے۔۔

 انہیں مجموعہ طور پر ماہانہ2600روپے اعزازیہ دیا جاتا تھا ،لیکن بعد ازاں ڈاکخانوں کی یہ بیشتر برانچز بند کر دیں گئیں اور باقی ماندہ برانچوں کے اعزازی سٹاف کو گزشتہ 9مہینوں سے اعزازیہ کا نام پر ایک پائی تک ادا نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے یہ برانچز بھی بند ہونے کا اندیشہ ہے ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ڈاکخانہ جات اپنی پالیسیوں میں ترمیم کرے اور ڈاکخانوں کی بند برانچوں کو بحال کرنے کے ساتھ وہاں پر تعینات اعزازی سٹاف کو اعازیہ اور مکمل واجبات ادا کئے جائیں ۔

 خدشہ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں