سعودی عر ب میں مقیم پاکستانی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
قائدآباد( نمائندہ دنیا ) سعودی عر ب میں مقیم عالمشیر خان غیرتو خیل ٹریفک حادثہ جاں بحق ہو گیا ، مرحوم کی میت پاکستان پنجاب کاگاؤں گولے والی لائی گئی ، ،نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔۔
خوشاب کی تحصیل قائدآباد کے نواحی گاؤں گولیوالی کے رہائشی عالمشیر خان غیرتو خیل روز گار کے سلسلہ میں گزشتہ 20 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا جوکہ گزشتہ دنوں میں سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں جبکہ انکے ساتھی ثناء اللہ خان بھی زخمی ہوئے جوکہ سعودی عرب زیر علاج ہیں عالمشیر خان کی میت آبائی علاقہ گولے والی میں لائی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان نواحی ڈیرہ غیرتو خیل گولیوالی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جاں بحق