دراز والاروڈ کیساتھ آبادی گندے پانی کاحوض نہ بنانے کا مطالبہ

دراز والاروڈ کیساتھ آبادی گندے  پانی کاحوض نہ بنانے کا مطالبہ

کمرمشانی (نامہ نگار ) عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ دراز والاروڈ کے ساتھ آبادی کے اگرد گرد لوگوں کے قیمتی رقبوں کے پاس گندے پانی کا حوض بنانا عوام اور آبادی سے زیادتی ہے ۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی میانوالی.ایکسین پبلیک ہیلتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سابقہ ایم پی اے امانت اﷲ خان شادی خیل اس کانوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی بہت پرانی واٹر سپلائی لگی ہوئی تھی جو کے اپ چند وجوہات کی بنیاد کی بناہ پر محکمہ ہیلتھ نے اس کو بند رکھا ہے ،اب محکمہ ہیلتھ والوں نے اس جگہ پر گندے پانی کا حوض بنا رہے ہیں جو کے اہل علاقہ کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے اور لوگوں نے کافی رہائشی پلاٹ اس جگہ کے ارد گرد لے رکھے ہیں اور یہاں پہلے بھی کافی آبادی ہے میونسپل کمیتی کا علاقہ ہے اس علاقہ کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے گندے پانی ڈسپوزل بنانا کمرمشانی کے اکثر محلہ جات ماحول خراب ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں