کہیں کوئی کرپشن کی ہو تو ہم احتسا ب کیلئے حاضر ہیں عبیداللہ شادی خیل

کہیں کوئی کرپشن کی ہو تو ہم احتسا ب  کیلئے حاضر ہیں عبیداللہ شادی خیل

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )سابق ایم این اے و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 95 حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا کہ حلقے کی ترقی کا عمل جہاں سے سابقہ دور میں رک گیا تھا الیکشن میں منتخب ہوکر اس کو دوبارہ شروع کرینگے ۔۔

ہم جھوٹے وعدوں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی عملی خدمت کرتے ہیں ،انتخابی مہم کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے اور اگر ہم نے کہیں کوئی کرپشن کی ہو تو ہم احتساب کے لیے حاضر ہیں ،سابقہ دور اقتدار میں ترقیاتی منصوبوں میں جتنی کرپشن ہو ہے اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں