اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب کے کدھی کے مواضعات میں ماحولیاتی آلودگی عروج پر پہنچ گئی،گروٹ کے نواحی علاقہ جات کے علاوہ کرپالکہ اور منگور کی پٹی پر واقعہ اینٹوں کے بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں علاقہ کے مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔۔
بیشتر بھٹہ مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ابھی تک بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔