درخت کاٹنے سے روکنے پر مخالف کو قتل کر دیا

 درخت کاٹنے سے روکنے پر مخالف کو قتل کر دیا

حیدرآباد تھل(نمائندہ دنیا )درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ایک شخص نے دوسرے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ریفرکیا لیکن ز خمی دم توڑ گیا ۔۔

تفصیلات کے مطابق لڈا روڈ پر درختوں کی کٹائی کے تنازع پر منع کرنے پر ملزم رفیع اللہ نے فائرنگ کر کے دلشاد حسین شاہ کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ، زخمی کو آر ایچ سی ہسپتال حیدرآباد تھل لایا گیا تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کیا گیا لیکن راستے میں ہی زخمیوں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔نعش کو مزید کاروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر ابتدائی رپورٹ حاصل کر لی اور موقع سے فرار ہو نے والے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں