جوہر آباد:راولپنڈی روڈ کی تعمیرو مرمت میں سنگین بے ضابطگیاں

جوہر آباد:راولپنڈی روڈ کی تعمیرو مرمت میں سنگین بے ضابطگیاں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کی اہم ترین شاہراہ راولپنڈی روڈ کی تعمیرو مرمت کے منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنا شروع ہو گئیں۔

سڑک کا تعمیراتی کام مکمل ہونے سے پہلے ہی سڑک کا تعمیر شدہ حصہ بیٹھ گیا ، ٹھیکیدار نے اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی کیلئے باقی ماندہ کام مکمل کرنے کی بجائے دوبارہ متاثرہ حصے پر کام شروع کر دیا۔ محکمہ ہائی نے خوشاب تا شوالہ 5کلو میٹر سڑک کی تعمیرو مرمت کا ٹھیکہ دیا تھا ٹھیکیدار نے سڑک کی ایک سائڈ پر کام مکمل کرنے کے بعد فنڈز نہ ملنے کا بہانہ بنا کر دوسری سائڈ پر کام روک دیا ، ابھی دوسری سائیڈ پر کام شروع ہی نہیں ہوا تھا کہ سڑک کی مکمل شدہ سائڈ پر پڑنے والے گڑھوں نے ٹھیکیدار کی بد عنوانی کا پردہ کا کر دیا ،جس پر ٹھیکیدار نے سڑک کا باقی ماندہ کام مکمل کرنے کی بجائے دوبارہ متاثرہ حصے پر کام شروع کر دیا ۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ راولپنڈی روڈ کے اس پانچ کلو میٹر کے ٹکڑے کی تعمیر و مرمت کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ناقص میٹڑیل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال کے تناظر میں ہمار ا ملک سرکاری فنڈز کے ضیاع متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے اس منصوبہ کی تحقیقات ضروری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں