طالبہ سے زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور، ساتھی گرفتار

طالبہ سے زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور، ساتھی گرفتار

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 127شمالی کے رہائشی محمد اشرف کی 17سالہ بیٹی مسماۃ (ط)گورنمنٹ گرلز کالج سلانوالی میں زیر تعلیم ہے ۔۔

مزکورہ چک کا رہائشی ایک رکشہ ڈرائیور محمد اویس اپنے رکشہ پر طالبات کو گھر سے لیکر کافی عرصہ سے کالج چھوڑ رہا تھا، گزشتہ روز ملزم نے طالبات کو رکشہ پر کالج کے گیٹ پر ڈر پ کیا ، رکشہ ڈرائیور نے طالبات کو اتار دیا اور ساتھ ہی (ط) کو آواز دیکر بلایا کہ تمہارے گھر سے کال آئی ہے تمہا رے والد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور گھر والے تمہیں بلا رہے ہیں جس پر طالبہ دوبارہ رکشہ پر سوار ہوگئی اور رکشہ ڈرائیور رکشہ اسے قریبی گاؤں چک نمبر 125شمالی لے گیاجہاں پہلے سے اس کا ساتھی ثمر پرویز موجود تھا، دونوں افراد نے معصوم طالبہ کو قابو کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے دیکر ایک کمرہ میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں لڑکی کے گھرشور واویلا پر لوگوں کو آتا دیکھ ملزم فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں