قائد آباد :شہر بھر میں جگہ جگہ پر گندگی کے انبار‘بدبو تعفن پھیل
قائدآباد(نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں جگہ جگہ پر گندگی کے انبار لگے پڑے ہیں ، گندگی کے ڈھیروں سے بدبو تعفن پھیل رہا ہے ، شہریوں کا جینا حرام ہوچکا ہے , شہری خوار ایم سی انتظامیہ دفتر میں محدود د,شہر کے بازاروں اور محلہ جات , ٹاؤنز‘ کالونیوں میں جابجا کونوں پر گندگی , کوڑاکرکٹ کا ڈھیر لگے پڑے ہیں۔۔
جس سے شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اورصفائی ستھرائی نہ ہونے کے برا بر ہے , گندگی سے پھیلے جانے والا تعفن سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں , جبکہ دوسری جانب گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا نہیں جارہا ہے , ایم سی انتظامیہ موقف ہے کہ ہمارے پاس صفائی عملہ کی شدید کمی ہے جس سے ہم اچھی طرح شہر کی صفائی وستھرائی نہیں کروا سکتے ہیں , اس لئے اگر مذید صفائی عملہ کی تعداد میں اضافہ کردیا جائے تو شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو سکتا ہے , شہریوں عادل اسلام , یاسر نواز , دانیال ناصر, وسیم انور, حسیب اکرم, منیب جنید احسن ایاز نے کمشنرسرگودھا محمد اجمل بھٹی, ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر وبازاروں کو صاف ستھرا بنانے کے لئے جلد ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ شہر میں صفائی سے خوبصورتی اور حسن دوبالا ہو سکے۔