گھر میں قائم کلینک پر چھاپہ اتائی گرفتار،مقدمہ درج

گھر میں قائم کلینک پر چھاپہ اتائی گرفتار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم اسد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان احمد نے اندرون شہر بلاک نمبر15پٹھہ منڈی روڈ پر ایک گھر میں قائم کلینک پر چھاپہ مار کر اتائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔۔

عطائی طیب حسین گھر میں ہی لوگوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر ادویات تجویز کرتا تھا، موقع پر کلینک سیل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرو ا دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں