اسلحہ کے زور پر شادی شدہ لڑکی اغوا،بازیاب کروالیا گیا

اسلحہ کے زور پر شادی شدہ لڑکی اغوا،بازیاب کروالیا گیا

سرگودھا ،مڈھ رانجھا(سٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا) اسلحہ کے زور پرشادی شدہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیل کے مطابق نواحی موضع گھلاپور میں رات کوملزمان اسلحہ سے لیس ہوکر آگئے جنہوں نے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر گھر سے شادی شدہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ۔ پولیس تھانہ مڈھ انجھا اورلکسیا ں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروالیا اور ایک ملزم کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں