سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘حاکم خان

 سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘حاکم خان

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ علاقہ میں تاریخی مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سیاحت کو فروغ دے کر شہر کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔۔

یہ بات انہوں نے شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے والے ایشین سٹڈی گروپ سے ملاقات کے دوران کہی‘ 12افراد پر مشتمل گروپ کی قیادت عاصمہ پرویز خان نے کی وفد نے شیر شاہ سوری دور میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد، ریلوے سٹیشن ،باولی مندر اور عیسی ہاؤس بھیرہ کا دورہ کیا اور شہر کے تاریخی آ ثار دیکھے وفد نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد عالمی سطح پر سیاحوں کو ترغیب دے کر بھیرہ میں سیاحت کو فروغ دینا ہے اس سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کو بہتر روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں