پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کے اعزاز میں تقریب

پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام نئی داخل ہونیوالی طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راؤ آصف رضا تھے اس موقع پر طالبات کے رنگا رنگ پروگرام نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔۔

طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی ،مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے جس کی واضح دلیل پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نتائج ہیں جن میں پنجاب کالج سر فہرست رہا۔ جس پر پنجاب کالج کا عملہ کے اساتذہ اور منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ملک میں تعلیم کو پھیلانے کے لئے نمایاں رول ادا کر رہے ہیں، پنجاب کالجز ڈسپلن اور معیار کے حوالے سے سب سے بہتر ہیں،طالب علم کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ سچ کے ساتھ آگے بڑھیں تو راہیں خود بخود متعین ہو جاتی ہیں،مشکلات کو خندہ پشانی سے سامنا کرنے سے ہمیشہ کامیابی قدم چومے گی،اپنے اندر مایوسی کو ختم کر دیں،پرنسپل پروفیسرسعدیہ عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول ہی پنجاب کالجز کا اثاثہ ہے ،ہماری جذباتی وابستگی اپنے طلباء و طالبات کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ طالب علم عملی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں،اس موقع مہمانان گرامی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی طالبات، اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں