سکول سر براہ یونین فنڈز کے نام پر سٹاف سے رقم بٹورنے لگی

 سکول سر براہ یونین فنڈز کے نام پر سٹاف سے رقم بٹورنے لگی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکول کی سربراہ غیر قانونی طور پر یونین فنڈز کے نام پر اپنے سٹاف سے پیسے بٹورنے لگی۔ فنڈز کے نام پر پیسے نہ دینے والی سٹاف ممبرز کو دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔

 اساتذہ کی جانب سے سربراہ کی مبینہ کرپشن بارے شکایات بڑھ گئیں۔گزشتہ چند روز قبل گورنمنٹ ہائی سکول کنک بستی کی پرنسپل کی جانب سے اپنے سٹاف سے بلاوجہ پیسے وصول کیے جانے لگے ۔ ذ رائع کے مطابق ہیڈمسٹریس کی جانب سے اساتذہ سے اساتذہ یونین فنڈ کا مبینہ جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جانے لگے ۔سکول سٹاف کو پرنسپل کی جانب سے متعدد بار ڈرایا دھمکایا بھی جاتا رہا جس کے بعد ان سے ٹیچرز یونین فنڈ کا نام استعمال کرکے پیسے بٹورے جاتے رہے ۔ اساتذہ کی جانب سے محکمہ تعلیم حکام کو متعدد شکایات بھی کی گئیں جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم حکام کی جانب سے انکوائری کمیٹی بنائی اور سکول میں جاکر انکوائری کرنے کی ہدایات دیں ۔ ذ رائع کے مطابق انکوائری کمیٹی سکول میں انکوائری کے لیے گئی تو اساتذہ کی جانب سے بااثر پرنسپل کے خوف سے مئوقف ہی بدل دیا گیا کہ ان سے کوئی پیسہ نہیں لیا گیا اور بعد ازاں انکوائری آفیسر کے دفتر میں جا کر علیحدگی میں مدعا بیان کیا گیا اور ساتھ بتایا گیا کہ اگر سکول میں پرنسپل کے سامنے انکی شکایت کرتے تو وہ انہیں دوبارہ سے بلیک میل کرتی۔ جس پر انکوائری کمیٹی کو جلد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں