بھیرہ کے چاروں اطراف قائم قبرستانوں کی حد بندی کا مطالبہ
بھیرہ(نامہ نگار )سماجی راہنما شہزاد محمود نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ شہر کے چاروں اطراف قائم قبرستانوں کو قبضہ مافیا کی دست برد سے محفوظ بنانے ۔۔
اور قبروں کے تقدس کو قائم رکھنے کے لئے فی الفور قبرستانوں کی حد بندی کرائی جائے انہوں نے کہا ہے کہ اسوقت قبریں مسمار کر کے ان پر عمارتیں کھڑی کردی گئی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے شہزاد محمود نے کہا ہے کہ قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کی اراضی کی حد براری کے لئے محکمہ مال کو برسوں سے درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن ان پر عملدرامد نہیں کیا جارہا ۔