فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی جانب سے فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان و دیگر افسروں نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول میانوالی کے طلباء کو تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، پولیس خدمت مرکز، SIPSسٹی میانوالی، یادگار شہداء پولیس اور پولیس لائنز بہرام ہال کا وزٹ کروایا اور پولیس ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔