پولیو کے مرض سے آگاہی پشتون کمیونٹی کیلئے سیشن کا انعقاد

پولیو کے مرض سے آگاہی   پشتون کمیونٹی کیلئے سیشن کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر ندیم رضا کی ہدایت پر کچہ گجرات میں پولیو کے مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں کامینٹ پروگرام کی جانب سے پشتون کمیونٹی میں سیشن کا انعقاد کیا۔

تقریب میں یو سی سی ایس او محمد امجد نے خٹک،دوتانی سیلمان خیل قبائل کے عمائدین کو خوش آمدید کہا اور پشتون کمیونٹی کو سیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے آگاہ کیا۔ انچارج کامینٹ جمشید کامران نے شرکاہ کو پولیو کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اے ایس وی مر جان خان نے شرکا کو EPIپروگرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹر دریا خان نے تمام شرکاہ کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں