کمرمشانی وگردونواح میں بڑھتی چوریاں اور ڈکیتیاں،عوام خوفزدہ
کمرمشانی (نامہ نگار ) کمرمشانی وگردونواح میں بڑھتی چوریوں اور ڈاکوؤں سے عام آدمی پریشان حال ہے ضلع بھر کی طرح کمرمشانی میں سر شام کی چوری ڈاکے شریف لوگوں کیلئے درد سر بن گئے ہیں۔
اب لوگ مجبوری میں بھی رات کو گھر سے نکلنے سے ڈرتے ہیں ڈی پی او میانوالی خصوصی دلچسپی لیکر ضلع بھر اور خاص کرکمرمشانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن کریں رفیع اﷲ خان دراز خیل سیاسی وسماجی کارکن،کمرمشانی کے پرانے بزرگ سیاسی وسماجی کارکن رفیع اﷲ خان دراز خیل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میری 75سال عمر ہوگئی ہے لیکن اس طرح سر شام چوریاں ڈاکے ہوتے نہیں دیکھے ہیں اب پولیس کا فرض ہے کہ لوگوں اور میڈیاکے تعاون سے ایسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔