ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں 2ہیوی آکسیجن پلانٹس نصب

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں 2ہیوی آکسیجن پلانٹس نصب

کمرمشانی‘میانوالی (نامہ نگاران )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی میں آکسیجن گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکی کمی کے پیش نظر دو مختلف مقامات پر بڑے ہیوی آکسیجن پلانٹس10ٹن کی سٹوریج صلاحیت کے ٹینکس کی تنصیب کر دی گئی ہے ۔۔

ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر خان میڈیا کو بتایا کہ یہ خصوصی کاوش ڈی سی میانوالی اور محکمہ صحت کے ادارہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ پنجاب لاہور حکام نے خصوصی طور پر کی ہے ، پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں دو تین ہوسپٹلز میں دو دو پلانٹس لگے ہیں جن میں میانوالی بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان آکسیجن گیس پلانٹس کے لگنے سے ہمیں خصوصی طور پر آئی سی یو اور چائلڈ نرسری وینٹی لیٹرز وغیرہ کے لیئے اب باہر سے سلنڈرز میں گیس منگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور آکسیجن گیس کی یہاں قلت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑیگا جب کہ پہلے گیس پریشر بھی کم رہتا تھا اب پریشر بھی بڑھ جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں