سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے 4سکولوں کے دورے

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے 4سکولوں کے دورے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی شیر سمور نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول میانوالی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مظفرپور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مظفرپور اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مظفرپور غربی کا دورہ کیا۔

سی ای او ایجوکیشن نے طلباء اور اساتذہ کی حاضری، صفائی، ڈینگی، سکیورٹی سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد، سائنس اور کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے سربراہان نے سی ای او ایجوکیشن کو بتایا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق داخلہ مہم جاری ہے ۔ انھوں نے سکولوں کے اساتذہ اور سربراہان کوہدایت کی کہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے موضوع پر بھی خصوصی لیکچر دیئے جائیں۔ سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں میں نظم وضبط، سربراہ ادارہ اور ٹیچرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں