بجلی میٹر کی ریڈنگ تاخیر سے لی جارہی ، یونٹ اور سلیب ریٹ بڑھ جائینگے ،ایوب قریشی

بجلی میٹر کی ریڈنگ تاخیر سے  لی جارہی ، یونٹ اور سلیب  ریٹ بڑھ جائینگے ،ایوب قریشی

میانوالی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے واپڈا کے ظالمانہ اقدامات سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، چیف آف آرمی سٹاف اور وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان کو آگاہی دی ہے۔۔

 کہ ہر ماہ بارہ تاریخ کو بجلی کے میٹر کی ریڈنگ ہو رہی تھی مگر اس ماہ ستمبر میں 25 تاریخ بروز اتوار شام چھ بجے بجلی کے میڑوں کی ریڈنگ کی جا رہی تھی، اس طرح ایک ماہ اور چودہ دن کی ریڈنگ کی جا رہی ہے ، بجلی صارف کو ڈیڑھ ماہ کا بل آئے گا اور جب بجلی کے یونٹ زیادہ ہوں گے تو بل کا ریٹ واپڈا سلیب انتہائی بڑھ جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں