غیر قانونی تیل ایجنسیاں ختم‘ایل پی جی کی 2دکانیں سیل

 غیر قانونی تیل ایجنسیاں ختم‘ایل پی جی کی 2دکانیں سیل

کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے متعدد غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں اکھاڑ ڈالیں ، ایل پی جی کی ری فلنگ پر 2 دکانیں سیل کر دیں ، دکاندار گرفتار کرا دیئے ۔۔

اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ذوالفقار علی خان نے خفیہ ادارے ایم سی کے عملہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کلورکوٹ ہیتو روڈ پر درجن سے زائد پٹرول ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیوں کو ختم کر دیا،مشینوں کو اکھاڑ لیا جبکہ لاری اڈہ کلورکوٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والی دکانوں کو سیل کرتے ہوئے دکانداروں کو گرفتار کرا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے مین بازار کا دورہ کرتے ہوئے پھل سبزی فروٹس کی شاپس کا معا ئنہ کیا انکی ریٹ لسٹیں چیک کیں اور دکانداروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اوورچارجنگ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں