تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں نے محرم الحرام کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت قابل مثال خدمات انجام دی ہیں۔ اہلِ سرگودھا نے اْن کی خدمات پر اْنھیں ہدیہ تحسین پیش کیا ہے ۔
رضاکار ہونا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ وہ لوگ جو مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہیں اْنھیں دنیا و آخرت میں اس کا اجر ضرور ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع سرگودھا ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے گروپ Eکے زیر اہتمام عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں چودھری حشمت محمود حسین، مہر محمد یونس،محمد وقاص اکبر، اورنگ زیب، محمدعمران عرف مانی، ملک محمد ساجد، حافظ محمد راحیل اکبر، نعلین محمد قادری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ تنظیم شہری دفاع زمانہ امن اور زمنہ جنگ میں یکساں طور پر بے لوث خدمات انجام دیتی ہے ۔ گزشتہ دونوں جنگوں میں رضا کاروں نے تاریخی خدمات سے عوام الناس کے دل جیت لیے تقریب میں قومی نغموں نے چار چاند لگا دئیے جس میں بلال بھٹی، کاشف اورخاور جاوید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ عشائیے کا بہترین اہتمام بھی کیا گیا۔ رضاکاروں کی کثیر تعداد نے تقریب کو رونق بخشی۔