تاجر انکم ٹیکس گوشوارہ بروقت جمع کرائیں،چودھری سلیم
بھیرہ(نامہ نگار )ان لینڈ ریونیو آ فیسر چو دھری محمد سلیم نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ بروقت جمع کرائیں تاکہ ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے ۔۔
وہ انکم ٹیکس گوشوارہ برائے سال 2023 آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں انجمن تاجران بھیرہ کے عہدیداروں اور دیگر تاجر نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے ، تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست حاجی شیخ شوکت علی صراف ضلع کونسل سرگودھا کے سابق رکن راجہ مجاہد علی خان بکھر حاجی محمد انور فواد چوہدری طارق امیر رانا محمد بلال شیخ خالد محمود زرگر اﷲ بخش ماجد محمد یوسف گل سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی چو دھری محمد سلیم نے کہا کہ بر وقت گوشوارے جمع کرانیوالوں کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کر دیا جائیگا۔ جس کی بنیاد پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافی شرح پر سو فیصد چھوٹ حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن یا کسی بھی مسلہ کی صورت میں ایف بی آر آفس سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں ۔