باسی تیل،ناقص دودھ،بیکری آئٹمز،مصالحہ جات تلف
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس، گوشت اور دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو 93000روپے جرمانہ کیا گیا ۔ مزید ان کاروئیوں کے نتیجے میں مجموعی طور30 لٹر باسی تیل، 7کلوگرام بیکری پر آئٹمز‘7.5 لٹر مشروبا ت، 9.4کلوگرام مصالحہ جات، 1.5کلو گرام ممنوعہ کھانے کی اشیا،2درجن گندے انڈے ، 85لٹر غیر معیاری دودھ،3کلو گرام بچوں کے پاپڑ کو تلف کیا گیا۔مزید براں میانوالی میں گندے پانی سے کاشت کی جانیوالی سبزیوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 1.5ایکٹر پانی سے سیراب ھونے والی سبزیوں کو ٹریکٹر کی مدد سے ہل چلوا کر تلف کر دیا گیا۔