ڈ ائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار نے ایوان صنعت وتجارت کا دورہ

ڈ ائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار  نے ایوان صنعت وتجارت کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈ ائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار نے ایوان صنعت وتجارت کا دورہ کیا اور صدرچیمبر ساجد حسین تارڑ سے ملاقات کی ۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے مزدور کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس میں تمام ادارہ جات کو حکومت کی جاری کردہ اجرتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے بارے ترغیب دی جارہی ہے ۔ انہوں نے صنعتی وتجارتی ادارہ جات کے مالکان ؍آجران پر زور دیا کہ وہ 32ہزار اجرت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں