پنجاب گروپ آف کالجزسرگودھا میں نئے طلبا کیلئے ویلکم پارٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پنجاب گروپ آف کالجزسرگودھا کی جانب سے نئے طلبا کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے رنگا رنگ پروگرام اور خاکوں نے شرکاء کے دل موہ لئے ، اور ان کی کارکردگی پر خوب داد دی۔
تقریب کے مہمان ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر راؤ آصف رضا تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز شرح خواندگی میں اضافہ اور ایسی قیادت پیدا کر رہا ہے جو ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،سرگودھا میں جو مقام پنجاب گروپ آف کالجز کو حاصل ہے کسی دوسرے پرائیویٹ ادارے کو حاصل نہیں، یہی وجہ ہے کہ امسال بھی 18 پوزیشنیں پنجاب کالجز نے حاصل کی،جو خوش آئند ہے پنجاب گروپ آف کالجز تعلیم کے فروغ کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔ یہاں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے ،تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلبہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔