تاوان ادانہ کرنیوالے کا شتکاروں کی گرفتاری کا حکم

تاوان  ادانہ  کرنیوالے  کا  شتکاروں  کی  گرفتاری  کا  حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے آبیانہ اور تاوان کی وصولی کیلئے انہار اور ریونیو ملازمین پر مشتمل کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ٹاسک کی اونر شپ لیں اور وصولی کو یقینی بنائیں۔

 وہ آبیانہ کی وصولی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اجلاس میں چیف انجینئر انہار صداقت لطیف نے خصوصی طو رپر شرکت کی ،کمشنر نے آبیانہ اور تاوان کے بقایاجات کی وصولی کیلئے تشکیل کردہ کمیٹیوں کے روزانہ اجلاس کرنے ، مشترکہ گرداوری کو یقینی بنانے او رفول پروف کراس چیک کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے تاوان ادانہ کرنے والے کاشتکاروں کو گرفتار کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ، چیف انجینئر انہار صداقت لطیف نے بتایا کہ آبیانہ کی وصولی کیلئے پی آئی ٹی بی نے ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جس کے ماسٹر ٹرینردو روز کیلئے سرگود ھا آ رہے ہیں جو یہاں کے مقامی اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے ، انہوں نے مزید بتایا کہ پرانے تاوان کی وصولی او رمشترکہ گرداوری کیلئے بھی ریونیو اور انہار فیلڈ سٹاف کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ تاوان کی وصولی کیلئے ای بلنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ’ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد ا عوان کے علاوہ چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں