ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کی واپسی ضروری :ساجد نیازی
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر اور ضلع میانوالی کے فوکل پرسن ساجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے میاں نواز شریف کا واپس آنا بہت ضروری ہے۔
نواز شریف کے علاوہ کئے گئے تمام تجربات بری طرح ناکام ھو گئے ،21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رھا ہے ، پوری قوم کی نظریں اب صرف میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں ۔