کالاباغ اور دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس
کالاباغ (نمائندہ دنیا)ایس ڈی پی او سرکل عیسی خیل میاں محمد اقبال نے کالاباغ اور دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام اور صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،میٹنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل بھر اور کالاباغ میں پولیس فورس الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے گی،علماء کرام ،ممبران امن کمیٹی اور صحافیوں نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔