علما کرام انسانیت کے حقیقی مفہوم عوام کو بتائیں :حامد رضا چشتی

 علما کرام انسانیت کے حقیقی مفہوم عوام کو بتائیں :حامد رضا چشتی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)انجمن غلامان مصطفے ٰ ؐ کی زیر نگرانی سردار انبیا باعث تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفے ٰکی آمد کے بابرکت موقع پر مین بازار میں ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںسابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کے فرزند ملک سالار محمد خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاضی صہیب احمد اے سی خوشاب محمد اعجاز ملک سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران اور ہزاروں عاشقان مصطفے ٰ نے شرکت کی ۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل غوثیہ غوثیہ فورم کے چیئر مین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ رب کریم نے اپنے محبوبؐ کے ذریعے ذلت و رسوائی میں گھرے ہوئے انسانوں کو سرفراز فرمایاآج مسلمان سیرت محمد مصطفی پر عمل پیرا نہ ہونے کے سبب زبوں حالی کا شکار ہیں۔ یہود و نصاری اسلام اور عالم اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجہ میں امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر رہا ہے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے صدر مولانا صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے کہا کہ ہمارے پیارے نبیؐ کے طفیل یہ کائنات بنائی گئی پورا قرآن مجید آپ ؐکی شان میں نازل ہوا۔ علما کرام اور مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ احکامات الٰہی کی روشنی میں انسان کو انسانیت کے حقیقی مفہوم سے روشناس کرائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں