مجھے کوئی کام چور پولیس افسر نہیں چا ہیے :ڈی پی او خو شاب
قائدآباد( نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہاکہ مجھے کام چور پولیس افسر نہیں چا ہئیں ،وہ پولیس افسر چا ہئیں جو مجھے کام میرٹ پر بروقت کردیکھا ئیں اگر میرے ہوتے ہوئے کام نہیں کرسکتا تو وہ کوئی اور کام کر لیں بہتر ہوگا۔۔
پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کیلئے رات دن ایک کردیں،موسم سرما کی آمد ہے چوری کی واردات بڑھنے کاخدشہ ہوتا ہے پولیس نمبرداران کے تعاو ن سے نواحی مضافات، چکوک میں ٹھیکری پہرہ نظام کو موثربنائے تاکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام ہوسکیں،پولیس عوام کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کریں, عوام کوپولیس کا ڈر خوف نہ ہو اور پولیس , عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں , پولیس شریف آدمی سے مثبت رویہ پیار , اخلاق سے پیش آئیں , سائلین کو فوری انصاف مہیا کرے , کسی کے ساتھ نا انصافی زیادتی ہرگز نہ ہو وہ پولیس تھانہ قائدآباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے ۔