سجاد احمد خاں کا اچانک بنیادی مر کز صحت مو چھ کا دورہ

سجاد احمد خاں کا اچانک بنیادی  مر کز صحت مو چھ کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کا اچانک بنیادی مر کز صحت مو چھ کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور صفائی ستھرائی کے نظام کا معائنہ کیا ۔

انچارج بنیادی مر کز صحت نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انچارج ڈاکٹر کوہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تما م مریضوں کو حکو مت کی جا نب سے فراہم کر دہ سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مریض ہسپتال میں آئے اسے ہسپتال سے سرکاری ادویات فراہم کی جا ئیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں