ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ مزمل علی خان کا آبائی حلقہ کا دورہ‘ملاقاتیں
موچھ(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و امیدوار حلقہ این اے 95 و پی پی 85 نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان کا اپنے آبائی حلقہ این اے 95 کی یو سی موچھ اور۔۔۔
یوسی شہباز خیل کا تفصیلی دورہ اپنے گروپ ساتھیوں سے ملاقات کے علاوہ بیرولی یارو خیل میں پنجاب پولیس کے آفیسر عبدالجبار خان کے بھتیجے ہارون الرشید خان یارو خیل حوالدار پٹرولنگ پولیس کی شہادت کے موقع پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہید ہارون خان کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے ۔