سیرت النبیؐ کی روشنی میں معاشی حکمت عملی بنائی جائے ،کمشنر

سیرت النبیؐ کی روشنی میں معاشی حکمت عملی بنائی جائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ آج کی مہنگائی زدہ عالمی معیشت میں پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے لیے ایک موثر اقتصادی حکمت عملی کا ہونا انتہائی ضروری ہے جو اقتصادی استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیتا ہو۔

 معاشی حکمت عملی کی اصل بنیاد سیرت النبیؐ کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوط معاشی اصولوں پر ہونی چاہیے جو بحران اور غیر یقینی کے دور میں بھی کمزور معیشت کو سہارا دے کر برقرار رکھ سکے ۔ سیرت النبیؐ کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ دینے والی موثر معاشی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے حقیقی اسلامی معاشی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔وہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام \\\"ملکی معاشی استحکام کے لیے حکمت عملی سیرت النبی ؐ کی روشنی میں\\\" کے عنوان سے منعقدہ زونل رحمت ا للعالمین کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف آصف علی فرخ اور ایس پی افتخار حسین سمیت جملہ مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، مشائخ اور عظام شریک تھے ۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف آصف علی فرخ نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمد ؐنے تجارتی معاملات میں ہمیشہ منصفانہ تجارت کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ حضور اکرم ؐ نے کاروباری لین دین اور ناپ تول میں کسی بھی قسم کی کمی، بے ایمانی یا دھوکہ دہی کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ دیگر مقررین نے کہانبی اکرمؐ نے چھوٹے کاروبار کی بھی حمایت کی ہے اور اپنے پیروکاروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں