ٹریفک حادثات میں نوعمر بچی سمیت 2افراد شاید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران زین پور میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے گلی سے گزرتی نو عمر بچی امرش فاطمہ کو ٹکر دے مار ی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئی۔
اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ9جنوبی میں تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار ابوسفیان بھی شدید زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔