5افراد سے 82لاکھ کا فراڈ،رینٹ پر کار لیکر خورد برد

5افراد سے 82لاکھ کا فراڈ،رینٹ پر کار لیکر خورد برد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں پراپرٹی اور کاروباری لین دین کے دوران جعلسازی اور امانت میں خیانت کے ذریعے زیدی روڈ کے وقاص ادریس سے حامد نے 12لاکھ روپے ،سونی پورہ کے مطیع الرحمان سے شبریز نے 25لاکھ روپے۔۔۔

مختار کالونی کے بشیر احمد سے محسن نے 20لاکھ روپے ،فروکہ کے محمد اختر سے مزمل نے دس لاکھ روپے ،اسی علاقے کے عدنان سے سجاد نے 15لاکھ روپے ہتھیا لئے جبکہ عزیز پارک کے محمد علی سے عادل محمود نے رینٹ پر گاڑی حاصل کر کے خرد برد کر لی،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں