بجلی نادہندگان سے اب تک 8 کروڑ23لاکھ کی ریکوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایکسئین سکینڈ ڈویژن سرگودھا سرکل ہارون احمد گجر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے فیسکو ٹیمیں بلاامتیازسرگودھا سرکل کے چاروں اضلاع میں واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔
رننگ ڈیفالٹرز سے اب تک 8 کروڑ23لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی گئی اسی طرح مستقل نادہندگان سے اب تک 21کروڑ 38لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں ،ضلع سرگودھا میں 245بجلی چوروں کو6لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ90 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا جا چکا ہے اسی طرح ضلع بھکر میں اب تک 230 بجلی چوروں کو7لاکھ سے 43ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ97لاکھ روپے ،ضلع خوشاب میں 63بجلی چوروں کو ایک لاکھ73ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور91لاکھ روپے جرمانہ ،اورضلع میانوالی میں 247بجلی چوروں کو5لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ43 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ ڈیفالٹرزکے خلاف ریکوری مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گی۔