ڈینگی کا خطرہ:نرسریوں میں گملے الٹا کر رکھنے کی ہدایت

ڈینگی کا خطرہ:نرسریوں میں گملے الٹا کر رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم اسد نے سی ڈی سی ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نرسری منتظمین کو متنبہ کریں۔

 کہ وہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر خالی گملوں کو الٹا رکھیں کسی جگہ چلو بھر پانی اکٹھا نہ ہونے دیں بارشوں کے امکانات کے پیش نظر تمام مشتبہ مقامات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔ انہوں نے عوام الناس میں اس ضمن میں بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں