گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری

گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بتایا کہ سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 12 ارب روپے سے زائد گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے ۔

امسال اس منصوبہ کے تحت پنجاب کے نہری اور بارانی علاقوں میں نمائشی پلاٹ کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس ضمن میں نہری علاقوں کے ایسے مرد و خواتین کاشتکارجو5سے 12.5ایکڑ تک اور بارانی علاقوں میں 5 سے 25ایکڑ تک قابلِ کاشت کے مالک ہوں درخواست دینے کا اہل ہوں گے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات20ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے ۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہوں گے ۔ نمائشی پلاٹ کے لئے شرائط درخواست فارم پر در ج ہیں۔خواہشمند کاشتکار درخواست فارم متعلقہ زراعت آفیسر(توسیع) اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں