آبادیوں میں قائم سروس اسٹیشنز لوگوں کیلئے وبال جان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث آبادیوں میں قائم سروس اسٹیشنز لوگوں کیلئے وبال جان بنتے جا رہے ہیں، بالخصوص گنجان علاقوں میں صورتحال دوہری مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے۔
، ایک طرف تو موٹریں لگا کر زمینی پانی کا بے دریغ استعمال کے ذریعے آبادیوں کا زیر زمین پانی کھارا اور مزید مضر صحت ہو رہا ہے تو دوسری طرف ری سائیکلنگ سسٹم کی عدم تنصیب اور مناسب نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کے مسائل باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، بیشتر سروس اسٹیشنز کے استعمال شدہ پانی کی نکاسی کیلئے حکومتی احکامات کے باوجود عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جس پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔