وراثتی انتقال کی تصدیق کی اجاز ت دے دی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی علی رضا بُٹر نے سرگودہا کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ایکٹ 2021 ء کے تحت وراثتی انتقال کی تصدیق کی اجاز ت دے دی گئی ہے ۔
جس کے پیش نظر تمام وراثتی انتقالات کم ا ز کم دورانیے میں تصدیق ہو سکیں گے ۔
صارفین نادرا سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا سکسیشن سرٹیفکیٹ کی وصولی کے بعد اراضی ریکارڈ سنٹر سے وراثتی انتقال کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔اس ضمن میں تمام فیلڈ افسران کو لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ایکٹ 2021ء کے تحت فوری انتقال تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔