انسداد ڈینگی،اب گاؤں چمکیں پروگرام میں ناقص کاکردگی،5یوسی سیکرٹریوں کو شوکاز نوٹسز

انسداد ڈینگی،اب گاؤں چمکیں پروگرام میں ناقص کاکردگی،5یوسی سیکرٹریوں کو شوکاز نوٹسز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر رانجھا نے شہر سمیت دیہی علاقوں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے ‘‘اب گاؤں چمکیں گے ’’ اور انسداد ڈینگی پروگراموں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے دوران پانچ یونین کونسل سیکرٹریوں کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔

 اس موقع پر انہوں نے دیہی علاقوں کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور متذکرہ پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے ان سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام کے ثمرات دیہاتوں کے باسیوں تک پہنچانے کے لیے تمام ادارے ایک تحریک کی صورت میں کام کررہے ہیں بالخصوص چوکیدار کی تعیناتی ، عملہ صفائی کی بھرتی اور لوڈر رکشہ سمیت دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے دیہاتوں کو پہلی بار شہروں کی طرز پر صاف کیا جارہا ہے لہذا اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ،اس موقع پر انہوں نے سیکرٹریز یونین کونسلوں پر واضح کیا کہ ضلع میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کے لئے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں فیلڈ میں ذمہ دارانہ سرویلنس اورڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کیا جائے تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے ،اسی طرح ‘‘ اب گاؤں چمکیں گے ’’ پروگرام کے تحت اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے گندگی کے ڈھیروں کو ہر ممکن ختم کر کے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں