نالیوں، سیوریج کا نظام درہم برہم ،گٹرابل پڑے
بھلوال(نمائندہ دنیا)نالیوں،سیوریج کا نظام درہم برہم گندے پانی کے گٹرابل گئے،مختار کالونی،منظور حیات کالونی،نور حیات کالونی فرید آباد کالونی سمیت دیگرکے مکین بنیادی سہولیات سے محروم نہ سٹرکیں،گلیاں نہ نالیاں،نہ صاف پانی کی سہولت دستیاب سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث گلیوں۔۔۔
اور مین راستوں پر پانی جھیل کا منظر پیش کررہا ہے بھلوال کے مختار کالونی، منظور حیات کالونی ، نور حیات کالونی فرید آباد کالونی سمیت دیگرکے مکینوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اانہیں کسی قسم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں یہاں کے مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر اورچیف آفیسر کو ایک بار بار باور کروانے کے باوجود کو ئی عمل در آمد نہیں ہوا اکثر علاقوں میں سیوریج کے گٹراُبل رہے ہیں گٹروں میں کسی بھی کوئی بچہ گرسکتاہے اس سے پہلیاہل علاقہ نے متعدد بار باور کرویا گیالیکن نالیوں اور سیوریج خرابی کی طرف کسی بلدیہ آفیسرز نے توجہ نہ دی کو انہوں نے اعلی ھکان سے مطالبی کیا ہے کہ سکر مشین کے ذریعے سے سیوریج کے پانی کے اخراج کا مسئلہ حل کروایا جائے ۔