دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،عمر خان گردیزی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ سرزمین وطن ہر انسانی خون کی ہولی کھیلنے والے دہشت گرد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مستونگ ، ہمگو اور میانوالی کے سانحات میں ملوث شدت پسندوں کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنا دے ،یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات کے بعد پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہے ۔