نوازشریف ایک فرد نہیں ، عوام کی سوچ کانام ہے ، زنیرہ رحیم گجر

نوازشریف ایک فرد نہیں ، عوام کی  سوچ کانام ہے ، زنیرہ رحیم گجر

بھاگٹانوالہ(نما ئندہ دنیا)ن لیگ یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی ضلع صدر زنیرہ رحیم گجر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک فردکانام نہیں ، عوام کی سوچ کانام ہے ،21اکتوبر پاکستان کی ترقی کے نئے دور کی شروعات کادن ہے۔

 وہ نجی میرج ہا ل میں خواتین کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ،خواتین ونگ کنونشن علاقہ بھر سے خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور اپنے قاد میاں محمدنوازشریف کے تاریخی استقبال کرنے کااعادہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں