گراں فروش اور قصاب من مانے ریٹس پر اشیا بیچنے لگے

گراں فروش اور قصاب من مانے  ریٹس پر اشیا بیچنے لگے

موچھ (نمائندہ دنیا)سوانس شہر اور گردونواح میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ،گراں فروش اور قصابوں نے من مانے ریٹ رکھ لئے ، غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

 عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ افسران بالا اپنے کمروں تک ہی محدود سب اچھا کی رپورٹ ہر طرف غریب عوام پر ظلم جاری افسران کی غریب عوام کے ٹیکس پر عیاشیاں تو جاری ہیں لیکن غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں برائلر مرغی کا گوشت 700روپے بڑا گوشت 900روپے تک جا پہنچا کوئی لگام ڈالنے والا نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں